مولانا سیّد ابوالاعلٰیؒ کی تفسیر ”تفہیم القرآن“ ہمارے عہد کی معروف و مقبول تفسیرِ ِقُرآن ہے۔ اُردو تراجم و تفاسیر کی دُنیا میں جو شہرت و مقبولیت ”تفہیم القرآن“ کو حاصل ہوئی ہے، وہ معدودے چند ہی کے حصّے میں آ سکی ہو گی۔ اِس کی مقبولیت اور ہر دلعزیزی کے پیشِ نظر محترم مصنف مجدد سیّد ابوالاعلٰی مودودیؒ کے تربیت یافتہ عالمِ دین مولانا صدرالدین اصلاحیؒ نے اِس کی نہایت جامع تلخیص فرمائی تھی۔
تفہیم القرآن کی اہمیت اور تلخیص کی ضرورت
موجودہ دور میں اردو زبان میں جو تفسیریں لکھی گئی ہیں ان میں”تفہیم القرآن“ کی کیا اہمیت ہے؟ اور اس کی تلخیص کرنے کی کیوں ضرورت محسوس کی گئی۔ مولانا صدر الدین اصلاحی نے اپنے پیش لفظ میں اس پر روشنی ڈالی ہے ۔ یہاں اسے نقل کردینا مناسب معلوم ہوتاہے ۔ مولانا نے”تفہیم القرآن“ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے لکھاہے ۔
مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی نوّر اللہ مرقدہ کی مشہورِ زمانہ تفسیر ”تفہیم القرآن“ وقت کی ایک بہترین تفسیر ہے ۔ یہ تفسیر موجودہ دور کے ذہن کو قرآن حکیم اور اس کے بیان کردہ حقائق اور تعلیمات کے بارے میں جس طرح یقین و اطمینان کی ٹھنڈک سے بہرہ ور کرتی ہے وہ اسی کا حصہ ہے ۔ یہ پڑھنے والوں کے اندر صرف قرآن کا فہم ہی نہیں پیدا کرتی ہے، بلکہ طالبانِ حق کو ایمان کی تازگی اور عمل کی سرگرمی میں بھی عطا کرتی ہے اور ان کے اندر داعیانہ جذبات کو حرکت میں لاتی ہے
Talkhees Tafheemul Qur’an – تلخیص تفہیم القرآن – (PDF / eBook) |
Talkhees Tafheem-ul-Qur’an – تلخیص تفہیم القرآن – (Audio / MP3) |
Leave a Comment